جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے چوگام علاقہ میں ایک کوچنگ سنٹر میں زیر تعلیم 10 سالہ طالب علم بجلی کرنٹ لگنے سے فوت ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق چوتھی جماعت میں زیر تعلیم ساہیل احمد میر ولد محمد عامر میر ساکنہ کھار گنڈ قاضی گنڈ اس وقت موت ہوگئی جب مذکورہ بچہ کوچنگ مرکز میں تھا اور وہاں سے گزر رہی بجلی تار کی زد میں آگیا۔
اگر چہ بچہ کو ایمر جنسی اسپتال قاضی گنڈ لایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اس سے مردہ قرار دیا ہے۔