بتایا جارہا ہے کہ نصرلہ پورہ سے تعلق رکھنے والا فیصل اشرف ڈار ولد محمد اشرف ڈار اپنے ساتھیوں کے ساتھ ایک نزدیکی گاؤں پتلی باغ نہانے کے لیے چلا گیا تھا، جہاں پر وہ نہانے کے دوران پانی میں ڈوب گیا جس کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔
بتایا جارہا ہے کہ اس لڑکے کی لاش ایک گھنٹے تک پانی میں ہی رہی، اس واقعے کی خبر جب ان کے لواحقین کو ملی تو پورہ گاؤں ششدر اور حیران رہ گیا اور گاؤں میں ماتم کی لہر دوڑ گئی، اور لوگ جائے واردات کی طرف بھاگنے لگے۔