اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ: محکمہ پی ایچ ای کے دس ملازمین معطل

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے کی پاداش میں محکمہ پی ایچ ای کے دس ملازمین کو معطل کیا گیا ہے۔

محکمہ پی ایچ ای کے دس ملازمین معطل

By

Published : Jul 17, 2019, 10:16 PM IST

تفصیلات کے مطابق سب ڈویثرنل مجسٹریٹ بجبہاڑہ عبدالرشید داس نے پی ایچ ڈویثرن بجبہاڑہ کے دفتر کا اچانک معائنہ کیا جس دوران متعلقہ محکمہ کے ہیڈ اسسٹنٹ، جونیئر اسسٹنٹ سمیت دس ملازمین کو ڈیوٹی سے غیر حاضر پاکر معطل کیا گیا ۔

حال ہی میں بجبہاڑہ اور اس کے متصلہ علاقوں کے لوگوں نے پینے کے پانی کی عدم دستیابی کو لے کر محکمہ پی ایچ ای کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔ لوگوں کی شکایت تھی کہ متعلقہ محکمہ کے اکثر ملازمین غیر حاضر رہتے ہیں، جس کے سبب پینے کے پانی کی سپلائی متاثر ہو رہی ہے۔ اس دوران ایس ڈی ایم نے لوگوں کو متعلقہ محکمہ کے غیر ذمہ دار ملازمین کے خلاف کاروائی کرنے کی یقین دہانی کی تھی ۔

علاقے کے لوگوں نے ایس ڈی ایم کے اس قدم کی ستائش کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details