اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں 10 افسران کا تبادلہ - 10 افسران کے تبادلے اور انہیں مختلف شعبہ جات میں فائز

جموں و کشمیر انتظامیہ نے آج 10 افسران کے تبادلے اور انہیں مختلف شعبہ جات میں فائز کرنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔

جموں و کشمیر میں 10 افسران کا تبادلہ
جموں و کشمیر میں 10 افسران کا تبادلہ

By

Published : May 27, 2020, 10:18 PM IST

جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کئے گئے حکم نامہ میں منیجنگ ڈائریکٹر صدکو رویندر کمار کو تبدیل کرکے ضلع بانڈی پورہ کے ضلع ترقیاتی کمشنر کے عہدے پر فائز کیا گیا اور ان کی جگہ ضلع ترقیاتی کمشنر اننت بشیر احمد کو منیجنگ ڈائریکٹر صدکو تعینات کیا گیا۔

جی اے صوفی ڈاریکٹر جنرل لائبریز جموں کشمیر کو ٹرانسفر کرکے کمشنر انکوئرز جموں کشمیر کے عہدے پر فائز کیا گیا۔



منیجنگ ڈائریکٹر جموں کشمیر اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن شیخ ارشد ایوب کو ڈاریکٹر لائبریز مقرر کیا گیا


ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام طاریق احمد گنائی کو ڈاریکٹر رورل سنیٹیسن جموں کشمیر کے عہدے پر فائز کیا گیا۔


ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ شہباز احمد مرزا کو ٹرانسفر کرکے ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام مقرر کیا گیا۔

انگریز سنگھ رانا ممبر جموں کشمیر سروس سلیکشن بورڈ کو ٹرانسفر کرکے منیجنگ ڈائریکٹر جموں کشمیر اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن مقرر کیا گیا۔


For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details