اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہماچل پردیش: بٹسیری حادثے کی وائرل ویڈیو

ضلع کنور میں 25 جولائی کو ہوئے لینڈ سلائیڈنگ میں زندہ بچ جانے والے دو افراد نے حادثے کے بعد ایک ویڈیو بنائی تھی جو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے۔

ہماچل پردیش: بٹسیری حادثے کی وائرل ویڈیو
ہماچل پردیش: بٹسیری حادثے کی وائرل ویڈیو

By

Published : Jul 28, 2021, 6:54 AM IST

Updated : Jul 28, 2021, 7:06 AM IST

ریاست ہماچل پردیش کے ضلع کنور کے بٹسیری میں گزشتہ 25 جولائی کو لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے پہاڑوں سے گرنے والے پتھر سے 9 سیاح ہلاک ہو گئے تھے۔

وہیں، اس حادثے کے دوران کچھ سیاح زخمی ہوئے جن میں دو سیاح نوین اور شیرل اوبرائے شامل ہیں۔ حادثے کے دوران وہ دونوں گاڑی سے نیچے گر پڑے جس کی وجہ سے ان کی جانیں بچ گئیں۔

ہماچل پردیش: بٹسیری حادثے کی وائرل ویڈیو

زندہ بچنے کے بعد نوین نے اپنے موبائل فون میں اس حادثے کے منظر کو ریکارڈ کر لیا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں دونوں واقعے سے کیسے بچ گئے اور وہاں کس طرح کی صورتحال ہے وہ سب کچھ بتا رہے ہیں۔ دونوں کو بہت چوٹیں بھی آئی ہیں۔

چھتکول سے واپسی کے دوران بٹسیری کے قریب مسافر ٹیمپو پہاڑی سے گرتے ہوئے پتھروں کی زد میں آیا تھا اس میں نوین اور شیریل بھی موجود تھے۔ ضلع انتظامیہ کے مطابق اب دونوں محفوظ ہیں۔ ضروری علاج کے بعد دونوں کو گھر بھیج دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہماچل پردیش: لینڈ سلائیڈنگ سے 9 سیاحوں کی موت

ہم آپ کو بتادیں کہ اس واقعے کے بعد بٹسیری کے علاقے میں خوف کا ماحول ہے۔ ضلع کے انتظامی افسران نے کنور آنے والے مقامی لوگوں اور سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ خطرناک مقامات اور ندیوں سے فاصلہ رکھیں۔

Last Updated : Jul 28, 2021, 7:06 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details