اردو

urdu

ETV Bharat / state

نائب صدر جمہوریہ کا سرمور بس حادثہ پر اظہار تعزیت - bus accident

نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے ہمانچل پردیش میں ہوئے بس حادثے پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

Vice President expresses condolences over bus accident
نائب صدر جمہوریہ کا سرمور بس حادثہ پر اظہار تعزیت

By

Published : Jun 29, 2021, 1:04 PM IST

نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے ہمانچل پردیش کے شہر سرمور میں ہونے والے خوفناک بس حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔


منگل کے روز جاری ایک پیغام میں نائیڈو نے کہا کہ سرمور میں بس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی خبروں سے دکھ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہلاک شدگان کے لئے میری طرف سے تعزیت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیروزآباد: سڑک حادثے میں پانچ افراد کی موت، متعدد زخمی


مسٹر نائیڈو نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ معلوم ہو کہ پیر کے روز سرمور میں ایک گاڑی کے کھائی میں گرنے سے موقع پر دس لوگوں کی موت ہوگئی ہے جب کہ تین لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔


( یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details