ریاست ہماچل پردیش کے ضلع اونا کے پنجوآ گاؤں کے قریب عقیدت مندوں سے بھری ایک ٹرک کھائی میں گر گیا۔ اس حادثے میں دو افراد ہلاک جب کہ 30 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ Road Accident in Una
علاج کے لیے سبھی زخمیوں کو سول ہسپتال امب میں داخل کرایا گیا ہے۔ حادثہ میں ترن تارن رہائشی جگتار سنگھ(42) اور راج کور(40) کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔