اردو

urdu

ETV Bharat / state

Two Boys Get Married After Friendship On Facebook: فیس بک پر دوستی کے بعد دو لڑکوں نے آپس میں شادی کر لی

اونا کے ایک 24 سالہ نوجوان نے اتراکھنڈ کے نوجوان سے شادی Gay marriage in Una کر لی ہے۔ ہماچل میں دو لڑکوں کی آپس میں شادی کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ دونوں کے مطابق فیس بک پر دوستی اور محبت کے بعد دونوں نے دہلی میں شادی Two Youths Get Married کر لی۔ اب معاملہ تھانے تک پہنچ گیا ہے۔

Two Boys Get Married After Friendship On Facebook: فیس بک پر دوستی کے بعد دو لڑکوں نے آپس میں شادی کر لی
Two Boys Get Married After Friendship On Facebook: فیس بک پر دوستی کے بعد دو لڑکوں نے آپس میں شادی کر لی

By

Published : Apr 26, 2022, 10:55 PM IST

ریاست ہماچل پردیش کے اونا میں شادی کا ایک عجیب معاملہ سامنے آیا ہے۔ Two Boys Get Married In Una پولیس کے مطابق شہر کے ایک 24 سالہ نوجوان نے اتراکھنڈ کے ایک لڑکے سے شادی کر لی ہے۔ یہ معاملہ پولیس تک بھی پہنچ چکا ہے اور ریاست میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا معاملہ ہے۔ وہیں اونا میں عجیب و غریب شادی کی خبر سن کر لوگ حیران ہیں۔

معلومات کے مطابق اونا شہر کا نوجوان اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ رہتا تھا۔ کچھ دن پہلے نوجوان کا ایک دوست اتراکھنڈ سے اس کے پاس رہنے آیا تھا۔ جس کے بعد چھوٹے بھائی کو دونوں پر شک ہوا اور اس نے اپنے رشتہ داروں کو اس کی اطلاع دی۔ جس کے بعد رشتہ داروں نے کافی ہنگامہ کھڑا کیا اور نوجوان کی لڑکی سے شادی کرنے کی بات کی۔ جس کے بعد دونوں نوجوان تھانے پہنچے، جہاں انہوں نے اپنی پوری کہانی سنائی۔Two boys get married in una

نوجوانوں کے مطابق تقریباً ڈیڑھ سال قبل دونوں کی دوستی فیس بک پر ہوئی تھی۔ جس کے بعد باتوں کا سلسلہ آگے بڑھا اور دونوں میں محبت ہو گئی۔ جس کے بعد دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا لیکن گھر والوں کے خوف کی وجہ سے دونوں دہلی پہنچ گئے۔ دونوں نوجوانوں کے مطابق تقریباً 6 ماہ قبل دونوں کی شادی Two boys get married دہلی کے ایک مندر میں ہو چکی ہے۔ جس کے بعد اونا کا نوجوان اپنے گھر واپس آگیا اور اتراکھنڈ کا نوجوان کچھ دن پہلے ہی یہاں پہنچا تھا۔Two Boys Get Married After Friendship On Facebook

یہ بھی پڑھیں: Complaint against Gay Husband in High Court: ہم جنس پرست شوہر کے خلاف خاتون پہنچی ہائی کورٹ

وہیں اونا میں دو لڑکوں کی شادی کا معاملہ اونا پولیس کے لیے بھی درد سر بن گیا ہے کیونکہ دونوں نوجوان اپنے گھر والوں کے خوف سے پولیس کی پناہ Gay marriage in Una پہنچ گئے ہیں۔ چوکی انچارج جگویر سنگھ کے مطابق دونوں نوجوان ایک ساتھ رہنے کی بات کر رہے ہیں Two Youths Get Married۔ فی الحال پولیس نے اتراکھنڈ کے نوجوان کے رشتہ داروں کو بھی بلایا ہے جس کے بعد پولیس معاملے کی تحقیقات کرےگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details