اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہماچل پردیش میں جلد کھلیں گے مندر: جے رام ٹھاکر - مندروں کو کھولنے کی اجازت

ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ جے رام ٹھاکر نے کہا ہے کہ حکومت جلد ہی ریاست میں مندروں کو کھولنے پر غور و خوض کر رہی ہے اور درشن کرنے والوں کی سہولت کے لیے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیزر تیار کیے جائیں گے۔

Temples to open soon in Himachal Pradesh: Jay Ram Thakur
ہماچل پردیش میں جلد کھلیں گے مندر: جے رام ٹھاکر

By

Published : Sep 1, 2020, 8:18 PM IST

وزیر اعلیٰ جےرام ٹھاکر نے آج ضلع ڈپٹی کمشنرز، پولیس افسرز، چیف میڈیکل آفیسر (سی ایم او) سے خطاب کرتے ہوئے اس بات کا اظہار کیا۔ کہ حکومت مندروں کو کھولنے کے لیے غور و خوض کر رہی ہے۔

انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ کووڈ۔19 کے مریضوں کے علاج میں شریک ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف خود بھی وائرس سے بچنے کے لیے مکمل حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔

مزید پڑھیے:ہماچل پردیش: وزیر اعلیٰ کے خلاف شکایت درج

انہوں نے کہا کہ ریاست میں مندر جانے کا عمل آسان بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں لیکن ساتھ ہی ای۔پاس کا عمل ریاست میں نافذ رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ریاست یہ یقینی بنا رہی ہے کہ کووڈ۔19 وبا کے سبب ریاست کی ترقی کی رفتار متاثر نہ ہو۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اب تک 2,14,182 افراد کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا ہے جن میں سے 6116 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 267.7 فی لاکھ قومی اوسط کے مقابلے ہماچل پردیش میں کورونا کے فی لاکھ 87.3 کیسز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں کووڈ۔19 کے تئیں سو کیسز میں شرح اموات 0.58 فیصد ہے جو قومی اوسط 1.7 کے مقابلے کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحت ماہرین کے مطابق برسات کے موسم میں کورونا وائرس کا امکان بڑھ جاتا ہے لہٰذا اس وبا سے بچنے کے لیے مزید احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان مریضوں کو ہوم آئیسولیشن میں رکھا جانا چاہیے جن میں علامت نہیں پائی جاتی ہے۔ صحت اہلکاروں کو باضابطہ طور پر ایسے مریضوں کا ٹیسٹ کرنا چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details