اردو

urdu

ETV Bharat / state

سوشل ڈیسٹنسنگ کے لیے کار کو موڈیفائی کیا

ریاست ہماچل پردیش کے ٹیکسی آپریٹر نے سوشل ڈیسٹنسنگ کا طریقہ نکال کر کار کو موڈیفائی کیا۔ تقریبا سات ہزار روپے کی لاگت سے الگ-الگ چار کیبن ایسے بنائے جن کا کسی سے رابطہ نہیں ہوگا۔

سوشل ڈیسٹنسنگ کے لیے کار کو موڈیفائی کیا
سوشل ڈیسٹنسنگ کے لیے کار کو موڈیفائی کیا

By

Published : May 15, 2020, 8:13 PM IST

کووڈ-19 کے دور میں سوشل ڈیسٹنسنگ کو فالو کرنا ضروری ہو گیا ہے۔ سوشل ڈیسٹنسنگ کو فالو کیا جا سکے اس لیے شملا کے ایک ٹیسی آپریٹر نے اپنی گاڑی کو پوری طرح سے موڈیفائی کر دیا ہے۔

سوشل ڈیسٹنسنگ کے لیے کار کو موڈیفائی کیا

ٹیکسی میں ڈرائور کے ساتھ ہی سواریوں کے لیے الگ کیبن بنائے گئے ہیں۔ اس طرح سے گاڑی کو موڈیفائی کیا گیا ہے کہ اس گاڑی میں تین سواریوں کے ساتھ ڈرائور بیٹھے گا تو ان کا ربطہ آپس میں نہیں ہوگا۔

ٹیکسی میں الگ الگ کیبن بنانے کے لیے انہوں نے پلاسٹک میٹل شیٹ کا استعمال کیا ہے۔ حالات معمول پر آنے پر تیار کیے گئے پورے اسٹرکچر کو بنا کسی پریشانی کے نکالا جا سکتا ہے۔ اس کو بنانے میں 6 سے 7 ہزار روپے کی لاگت آئی ہے۔

نریندر ٹھاکور نے بتایا کہ 'لاک ڈاؤن کے وقت ایک ایک الفاظ نکل کر آیا سوشل ڈیسٹنسنگ۔ مجھے لگا کہ اب ٹیکسی میں سوشل ڈیسٹنسنگ کو کیسے فالو کیا جائے۔ تو اس میں میرے دوست جو پیشے سے انجینئر ہیں انہوں نے گاڑی میں کیبن بنانے کو کہا۔ جس کے بعد میں نے شملا میں ہی میکینک سے پوری گاڑی کو اس طرح موڈیفائی کروا دیا، جس سے سوشل ڈیٹنسنگ کو فالو کیا جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details