ہماچل پردیش کانگریس کے سابق صدر سکھوندر سنگھ سکھو نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت ممبران اسمبلی کی جائیدادوں اور اخراجات کی تفصیلی معلومات ویب سائٹ پر ڈالنے کے لیے بل لے کر آئے اور اپوزیشن اس کی حمایت کرے گی۔
اراکین اسمبلی کی جائیداد پر بل کا مطالبہ
ریاست ہماچل پردیش میں کانگریس پارٹی نے ممبران اسمبلی کی جائیداد کی تفصیلات کے لیے حکومت سے بل لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
sukhvinder-singh-sukhu congress patry
مسٹر سکھو نے آج اسمبلی کمپلکس میں نامہ نگاروں سے با ت چیت میں کہا کہ کانگریس شفافیت میں یقین رکھتی ہے اور ایسے میں سیاسیی لیڈروں کو بھی اپنی زندگی میں شفافیت لانی چاہئے۔ اس لیے حکومت کو چاہئے کہ تمام ممبران اسمبلی کی آمدنی اور اخراجات کی تفصیل اور جائیدادوں کے بارے میں تفصیل ویب سائٹ پر ڈالے اور ایوان کی میز پر بھی رکھے تاکہ عوام کو اپنے نمائندوں کے بارے میں پتہ چل سکے۔
Last Updated : Sep 28, 2019, 1:26 AM IST