اردو

urdu

ETV Bharat / state

رج پر نصب کیا جائے گا واجپئی کا مجسمہ، ایم ایل اے ایریا ڈیولپمنٹ فنڈ بحال - رام وی ستار اور انل ستار

میٹنگ میں ریاست کے زبان، آرٹس اینڈ کلچر کے محکمے کے مشورے کو تسلیم کرتے ہوئے مسٹر واجپئی کے مجسمے کی تعمیر کا کام مشہور مجسمہ ساز پدم شری اور پدم وبھوشن یافتہ رام وی ستار اور انل ستار کو سونپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

vajpayeevajpayee
vajpayee

By

Published : Sep 26, 2020, 7:47 PM IST

ہماچل پردیش حکومت نے یہاں تاریخی رج میدان پر سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کا مجسمہ نصب کرنے کے ساتھ ہی ایم ایل اے ایریا ڈیولپمنٹ فنڈ بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلی جے رام ٹھاکر کی صدارت میں آج یہاں ہوئی کابینی میٹنگ میں یہ فیصلے لئے گئے۔

میٹنگ میں ریاست کے زبان، آرٹس اینڈ کلچر کے محکمے کے مشورے کو تسلیم کرتے ہوئے مسٹر واجپئی کے مجسمے کی تعمیر کا کام مشہور مجسمہ ساز پدم شری اور پدم وبھوشن یافتہ رام وی ستار اور انل ستار کو سونپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے
سروے رپورٹ : بہارانتخابات میں این ڈی اے کی جیت کا دعویٰ
'منشیات کے ملزم اداکاروں کی شوٹنگ پر پابندی عائد کی جائے'

میٹنگ میں اٹل روہتانگ کے افتتاح کے سلسلے میں تین اکتوبر کو ہماچل پردیش میں منالی کے وزیر اعظم نریندر مودی کے مجوزہ دورے اور اس سلسلے میں کی جارہی تیاریوں کے بارے میں بھی پریزینٹیشن دی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details