اردو

urdu

ETV Bharat / state

آپری ہماچل پردیش میں برفباری - خوشی کسانوں کے چہرے پر

ریاست ہماچل پردیش میں بارش اور برف باری کے بعد سردی بڑھ گئی ہے۔ برفباری کی وجہ سے درج حرارت میں گراوٹ درج کی گئی ہے۔

snowfall
برفباری

By

Published : Dec 13, 2020, 7:19 PM IST

شملا کے کفری سمیت اوپری ہماچل پردیش میں سنیچر کے روز صبح سے ہی برفباری شروع ہو گئی۔ نارکنڈہ، کھڈا پتھر اور چوپال میں برفباری ہوئی۔ جانکاری کے مطابق کفری میں دو انچ برف گری ہے۔

برفباری

ریاست کے سیاحتی مقام کفری، ٹھیوگ، نارکنڈا میں برفباری کی وجہ سے سڑکوں پر برف بچھ گئی، جس کی وجہ سے قومی شاہ راہ 5 پر گاڑیوں کی آمد و رفت بند رہی۔

برفباری

ضلع کلو میں بارش اور برفباری کی وجہ سے درج حرارت میں گراوٹ درج کی گئی ہے، جس سے سردی میں اضافہ ہو گیا۔ سیاحتی مقام منالی سمیت سولنگ نالا میں بھی برفباری کی وجہ سے وادی میں سردی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ منالی میں بھی برفباری کے بعد سیاحتی مقام برف کی سفید چادر سے بند ہو گیا ہے۔

برفباری

یہ بھی پڑھیں: شوپیان: آن لائن سیب کی تجارت

برفباری

چمبا کے پہاڑی علاقوں میں بھاری برفباری کی وجہ سے باغ بانوں نے راحت کی سانس لی ہے۔ بھاری برفباری سیب کے لیے اور ربی کی فسلوں کے لیے بہت مفید ہے۔ کھیتوں میں نمی آنے کی خوشی کسانوں کے چہرے پر دیکھی جا سکتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details