کنور: ہماچل پردیش کا مزاج آج کل بدلا سا ہے۔ اتوار کے روز ہماچل کے کئی علاقوں میں ہلکی برفباری ہوئی ہے۔ سیاحتی مقام کوفری میں بھی اتوار کے روز سیزن کی پہلی برفباری ہوئی۔ برف باری کی وجہ سے سیاحوں کی ایک بڑی تعداد کوفری پہنچی اور برفباری کا لطف اٹھایا۔
وہیں قبائلی ضلع کنور میں بھی اتوار کے روز دیر رات ہلکی بارش کے ساتھ ساتھ برفباری ہوئی۔ اس علاقے میں تقریبا پانچ ماہ سے قحط سالی تھی جس کی وجہ سے جنگلات میں آتشزدگی کے واقعات ہر روز پیش آ رہے تھے۔