ہماچل پردیش: آتشزدگی سے لاکھوں کا نقصان - جوتوں کی دکان میں آگ
ہماچل پردیش کے ضلع شملہ کے چوپال سب ڈیویژن کے تحت نیروا میں گزشتہ رات جوتوں کی ایک دکان میں آگ لگنے سے تقریباً چھ لاکھ روپے کی قیمت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔
آتشزدگی سے لاکھوں کا نقصان
فائربریگیڈ افسرجے ڈی ٹھاکر نے بتایا کہ گزشتہ رات مہر سنگھ بنولٹا کی جوتوں کی دکان میں آگ لگ گئی جس میں تقریباً چھ لاکھ روپے کا نقصان ہونے کا اندازہ ہے۔اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں اور فائربریگیڈ محکمے کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور آگ لگتی کروڑوں کی جائیداد کو بچا لیا۔
ضلع انتظامیہ کے افسر آگ میں ہوئے نقصان کا جائزہ لینے کےلئے موقع پر پہنچے تاکہ متاثر کو مناسب معاوضہ مل سکے۔آگ لگنے کی وجہ ابھی پتہ نہیں چلی ہے۔اس کی جانچ کی جارہی ہے۔