اردو

urdu

ETV Bharat / state

تبتی بدھسٹز نے عالمی امن کی دعائیں کی

ہماچل پردیش میں تبتی بدھسٹز کی طرف سے دنیا میں امن اور آنے والے سال میں خوشیاں اور پر امن رہنے کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔

shimla Tibetan Buddhists
shimla Tibetan Buddhists

By

Published : Dec 26, 2019, 12:48 PM IST

ریاست ہماچل پردیش کی دار الحکموت شملہ میں گوٹور کا تہوار منایا گیا، یہ تہوار تبت کے بدھسٹز میں منایا جا تا ہے، اس دوران بدھ مذہب کے لوگ عالمی امن اور خوشحالی کے لیے دعائیں کرتے ہیں۔

شملہ میں بدھ مذہب کے لوگوں نے اس تہوار کو بڑی دھوم دھام سے منایا، تبتی بدھسٹز کی طرف سے تبت لونر کلینڈر کے مطابق سال کے آخر میں اینول پرئیرز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

بدھ مانک کی طرف سے شملہ کی پنٹھاگھاٹی میں دورجیڈک تبتن بدھسٹ موناسٹری سے عبادت کا اہتمام کی گیا، اس دوران مانک کی طرف سے ناچ گانوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔

ایک بدھسٹ مانک نے بات کرتے ہوئے کہا 'یہ ایک بہت ہی خاص تہوار ہے، ہم اس وقت عالمی امن میں خوشحالی اور امن و چین کی دعائیں مانگتے ہیں، ہم تبت میں کئی سالوں سے عبادت کرتے ہیں، گوٹور تہوار کا خاص مقصد یہ ہے کہ تبت کا نیا سال منایا جائے'۔

انھوں نے مزید کہا 'ہم بدھسٹ ڈانس کے ساتھ ساتھ علامتی کیک کو جلاتے ہیں تاکہ برائیوں کو ختم کیا جائے، عام طور پر یہ تہوار تبتن سال کے آخری مہینے کی 29 تاریخ کو منایا جاتا ہے ، لیکن اس بار مانک کو مونلام پریرز کے لیے بودھ گیا جانا ہے، اس لیے یہ تہوار دو مہینے پہلے منا رہے ہیں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details