اردو

urdu

ETV Bharat / state

سابق وزیراعلیٰ کا وزیراعظم کو مکتوب

سابق وزیراعلیٰ شانتا کمار نے وزیراعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ دلائی لامہ کو بھارت رتن سے سرفراز کیا جائے۔

سابق وزیراعلیٰ کا وزیراعظم کو مکتوب
سابق وزیراعلیٰ کا وزیراعظم کو مکتوب

By

Published : Nov 12, 2020, 8:24 AM IST

ہماچل پردیش کے سابق وزیراعلیٰ شانتا کمار نے وزیراعظم نریندر مودی سے ایک مکتوب کے ذریعے مطالبہ کیا ہے کہ دلائی لامہ کو بھارت رتن عطا کیا جائے اور تبت کا معاملہ اقوام متحدہ (یو این او) میں اٹھایا جائے۔

دلائی لامہ کو بھارت رتن سے سرفراز کیا جائے

انہوں نے کہا کہ 1950 میں بھول ہوئی تھی آج اس کو درست کرنے کا ایک سنہری موقع ہے، اور اس طرح بھارت کی جانب سے یہ دو قدم اٹھائے جانے کے بعد دنیا میں تنہا پڑا چین مکمل طور پر بے نقاب ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو اس وقت کے انتہائی سنجیدگی کے ساتھ بین الاقوامی طور پر یہ دونوں کام کرنا چاہیے۔

دلائی لامہ کو دنیا کا بلند ترین نوبل انعام ملا ہے

انہوں نے کہا کہ مہمانہ دلائی لامہ کو دنیا کا بلند ترین نوبل انعام ملا ہے، اس کے علاوہ انہیں دوسرے بہت سے ممالک کی جانب سے بھی اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

سابق وزیراعلیٰ کا وزیراعظم کو مکتوب

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت دلائی لامہ دنیا کے سب سے معزز روحانی پیشواؤں میں سے ایک ہیں، اس لیے بھارت کو بھی چاہیے کہ وہ دلائی لامہ کو اعزاز سے سرفراز کرے۔

کہ دلائی لامہ کو بھارت رتن عطا کیا جائے اور تبت کا معاملہ اقوام متحدہ (یو این او) میں اٹھایا جائے

شانتا کمار نے کہا کہ تبت کا قتل عام دراصل امن کی تبلیغ کرنے والے مہاتما بدھ کے پیغام کے حوالے سے اکیسویں صدی کا سب سے بڑا المیہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details