اردو

urdu

ETV Bharat / state

Himachal Landslide ہماچل میں لینڈ سلائیڈنگ سے سات افراد ہلاک - ہماچل میں بارش کا الرٹ

ہماچل پردیش کے ضلع سرمور میں مٹی کے تودے گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد سمیت سات افراد ہلاک ہو گئے۔ landslides in Himachal

ہماچل میں لینڈ سلائیڈنگ سے سات افراد ہلاک
ہماچل میں لینڈ سلائیڈنگ سے سات افراد ہلاک

By

Published : Sep 27, 2022, 7:00 AM IST

شملہ: ریاست ہماچل پردیش کے ضلع سرمور میں شدید بارش سے تباہی ہوئی ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بارش کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد سمیت سات افراد جاں بحق ہو گئے۔ سرمور کے شیلئی ودھان سبھا حلقہ میں، ایک ہی کنبہ کے پانچ لوگوں کی اس وقت موت ہو گئی جب ان کے مکان پر مٹی کے تودے گرے۔ بدو صاحب میں کرنٹ لگنے سے ایک مزدور کی موت ہوگئی جبکہ نورادھار میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ landslides in Sirmaur

شیلئی کے سب ڈویژن رونہاٹ میں شدید بارش سے تباہی ہوئی ہے ،جہاں ایک مکان مٹی کے تودے کی زد میں آگیا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 کی موت ہوگئی جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ مقامی لوگ اور انتظامیہ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور راحت رسانی کا کام میں مصروف ہوئے۔

معلومات کے مطابق حادثہ دیر رات پیش آیا۔ جب گاؤں کی پنچایت سڑک پر کھجواڑی گاؤں کے نزدیک ایک کنبہ کے افراد گھر میں سو رہے تھے، اور موسلا دھار بارش ہو رہی تھی۔ اچانک مکان کی پچھلی جانب پہاڑی پر مٹی کا تودہ گرا اور مکان اس کی لپیٹ میں آگیا، جس میں پورا خاندان دب گیا۔

یہ بھی پڑھیں: landslide in Bandgam: بڈگام میں لینڈ سلائیڈ سے دو افراد کی موت

اب تک موصولہ معلومات کے مطابق، خاندان کے سرپرست پردیپ کو ملبے سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے، جب کہ پردیپ کی بیوی اور اس کے تین بچوں اور ایک بھتیجی سمیت چار افراد کی موت ہو گئی ہے۔ مرنے والوں کی شناخت ممتا (27)، ایشیتا (8)، علیشا (6)، ایرنگ (2) اور اکانشیکا (7) بیٹی تلسی رام گاؤں کھڈچ کے طور پر ہوئی ہے۔ پردیپ سنگھ شدید زخمی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details