راجناتھ سنگھ نے ڈال پور کے رگھوناتھ میدان میں پارٹی کے منڈی پارلیمانی حلقہ سے رکن پارلیمان اور امیدوار رام سوروپ شرما کے حق میں ایک انتخاب ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ملک سے غداری قانون کو ایسا مضبوط بنائے گی کہ اس سے ملک کے غداروں کی روح کانپ اٹھے گی۔
' ایسا قانون بنائیں گے ملک کے غداروں کی روح کانپ اٹھے گی' - روح کانپ اٹھے گی
مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹی اپنے منشور میں ملک سے غداری قانونی کو ختم کرنے کا وعدہ کرتی ہے لیکن وہ دعوے سے کہہ سکتے ہیں کہ کوئی بھی طاقت ایسا کرنے کی ہمت نہیں کرسکتی۔
مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ ن
انہوں نے کہا کہ کانگریس ملک سے غداری قانون ختم کرنے کی بات کر کے گمراہ کررہی ہے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ ایسا کرنے کی ہمت بھی نہیں کرسکتے۔
مرکزی وزیر نے کہاکہ کہ ملک کا وزیراعظم مجبور نہیں ہے۔ دنیا کا کوئی بھی ملک اس وقت بھارت پر آنکھ اٹھاکر نہیں دیکھ سکتا۔ انہوں نے کہاکہ پلوامہ میں دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستان پر سرجیکل اسٹرائک کی گئی تو کانگریس فوج کی ہمت اور بہادری کا ثبوت مانگ رہی ہے۔