اردو

urdu

ETV Bharat / state

بیرونی ممالک میں پھنسے سینکڑوں ملاحوں کو بھارت لانے والا مسیحا - سماجی خدمات انجام

ہماچل پردیش کے چنتپرنی سوانا گاؤں سے تعلق رکھنے والے کپتان سنجے پراشر نے بیرونی ممالک سے 600 سے زائد بھارتی ملاحوں کو بحفاظت ملک واپس لانے میں کامیاب رہے ہیں۔

Sanjay Parashar of una rescued over 600 Indian sailors stranded abroad
Sanjay Parashar of una rescued over 600 Indian sailors stranded abroad

By

Published : Dec 30, 2019, 12:45 PM IST

کپتان سنجے پراشر نے معاشرے میں ایک ایسا پیغام دیا ہے جس سے ہر کسی کو کچھ اچھا کرنے کی ترغیب مل سکے۔

انہوں نے سماجی خدمات انجام دیتے ہوئے بیرون ممالک میں پھنسے ہوئے 600 سے زائد بھارتی ملاحوں کو باہر نکالا ہے۔

انہوں نے اس کام کے لیے حکومت سے اور نہ ہی ملاحوں کے اہل خانہ سے کوئی مالی مدد لی۔ اگر کوئی بھارتی ملاح بیرون ملک جہاز میں پھنس جاتا ہے تو پہلا نام اس کے ذہن میں سنجے پراشر کا ہی آتا ہے اور وہ بھی کسی کو مایوس نہیں کرتے ہیں۔

بیرون ملک میں پھنسے 600 ملاحوں کی بھارت واپسی

سنجے کا کہنا ہے کہ 'اگر بھگوان نے انہیں یہ کام سونپا ہے تو وہ بھی ملاحوں کی مدد کے لیے اپنا 100 فیصد داؤ پر لگا دیں گے۔'

سنجے اس وقت ممبئی میں ایک بہری جہاز کمپنی کے مالک ہیں اور وہیں سے ملاحوں کی مدد کرتے ہیں۔

سنجے پراشر کا کہنا ہے کہ 'وہ اب تک 95 واقعات میں 600 سے زائد بھارتی شہریوں کو بحفاظت باہر نکال چکے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'مرچنٹ نیوی میں کیریئر بنانے کے بے پناہ مواقع موجود ہیں لیکن غیر قانونی طریقوں اور جعلی ایجنٹوں سے بچنا چاہیے تاکہ کوئی پریشانی نہ ہو۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details