پولیس انتظامیہ موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے اور چھان بین جاری ہے۔
ہماچل پردیش میں سڑک حادثہ، تین افراد ہلاک - سیلونی کے ڈی ایس پی رام کرن سنگھ رانا کا کہنا ہے کہ پک اپ کے حادثے
ریاست ہماچل پردیش کے چمبہ میں تیس مارگ پر پک اپ گاڑی سو میٹر گہری کھائی میں گرگئی جس میں سوار تین افراد ہلاک ہو گئے۔
ہماچل پردیش میں سڑک حادثہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ ضلع چمبہ کے تیسا روڈ پر کپاڑی پل کے قریب تیسا سے آنے والی ایک پک اپ گاڑی اچانک کھائی میں جا گری۔
گاڑی میں ایک ہی خاندان کے والد اور بیٹا سوار تھے لیکن اس کے علاوہ ایک راہگیر خاتون بھی پک اپ کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی۔
مقامی افراد نے تین لاش کو نالے سے باہر نکالا، پولیس انتظامیہ موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے اور چھان بین جاری ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ نکروڈ کے گڑفری کے رہنے والے شکور محمد ولد علی محمد، جبکہ علی محمد ولد احمد کے شکل میں پہچان ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ ایک عورت بھی اس کی گرفت کے سبب فوت ہوگئی ہے جس کی ابھی تک شناخت نہیں ہو پائی ہے۔
سیلونی کے ڈی ایس پی رام کرن سنگھ رانا کا کہنا ہے کہ پک اپ کے حادثے کی وجہ سے تین افراد موقع پر ہی دم توڑ چکے ہیں۔ پولیس اس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے اور پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔