ریاستی حکومت کے ترجمان نے آج یہاں یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ شملہ میں بارش اور سڑک حادثات میں 25، کانگڑہ میں 18، منڈی میں 17، سرمور میں 16، چمبا میں 15، سولن میں 14، کلو میں 12، بلاسپور میں دس، اونا میں آٹھ، لاہول اسپتی میں سات، ہمیر پور اور کنور میں چار چار لوگوں کی جان گئی ہے۔
ریاستی حکومت نے ان حادثات کے لئے اب تک 58کروڑ روپے معاوض کی رقم تقسیم کی ہے۔ بارش سے جانوروں کے مالکان کو 2.18کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ تقریباً 200گؤشالہ کو نقصان پہنچا ہے۔ 39پکے اور 13کچے گھر مکمل طورپر تباہ ہوگئے اور بالترتیب 33پکے اور 315کچے گھر وں کو بارش میں جزوی طورپر نقصان پہنچا ہے۔ ریاست میں سات دکانوں اور تین لیبر شیڈ کو نقصان پہنچا ہے۔
بارش سے نجی اور عوامی املاک کا بالترتیب 27.22 کروڑ روپے اور 2241,82کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ محکمہ تعمیرات عامہ کی سڑکوں اور پلوں سمیت 1397.78کروڑ روپے اور آبپاشی اور عوامی محکمہ صحت کی 753.95کروڑ روپے کی املاک سیلاب اور شدید بارش میں بہہ گئی یا نقصان پہنچا ہے۔