اردو

urdu

ETV Bharat / state

Himachal Weather ہماچل میں سنیچر تک بارش کی پیش گوئی - ہماچل پردیش کا موسم

محکمہ موسمیات نے ہماچل پردیش میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ہفتہ تک ہلکی سے درمیانی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ Weather in Himachal

ہماچل میں ہفتہ تک بارش کی پیش گوئی
ہماچل میں ہفتہ تک بارش کی پیش گوئی

By

Published : Sep 23, 2022, 11:47 AM IST

شملہ:ریاست ہماچل پردیش میں بارش نے نہ صرف املاک کو بھاری نقصان پہنچایا ہے بلکہ سڑکوں کے رابطے میں خلل ڈالا ہے اور معمولات زندگی بھی مکمل طور پر ٹھپ ہوگئی ہے۔ Roads damage due to rain in HP

ریاستی حکومت کے ترجمان نے جمعہ کو بتایا کہ چمبا ضلع کی ہولی تحصیل کے تحت گرونڈا گاؤں کے پھیر نالہ میں بادل پھٹنے سے تین لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ 55 بھیڑ، بکریاں بہہ گئیں۔ ریسکیو اور امدادی ٹیموں نے ملبے تلے دبے جانوروں کو نکالا۔

یہ بھی پڑھیں: Kashmir Weather کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بارشوں کی پیش گوئی

جمعرات کی رات تک بارش سے تقریباً 30 سڑکوں اور 119 ڈسٹری بیوشن ٹرانسمیشن لائنوں کی بجلی کی فراہمی متاثر رہی۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ہفتہ تک ہلکی سے درمیانی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details