اردو

urdu

ETV Bharat / state

Himachal Assembly Election 2022 راہل گاندھی نے ہماچل کے لوگوں سے ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل کی - راہول گاندھی کی ہماچل کے ووٹروں سے اپیل

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ہماچل پردیش کے لوگوں سے زیادہ زیادہ سے ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔ راہل نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'آئیے بڑی تعداد میں ووٹ دیجے اور ہماچل کی ترقی اور خوشحال مستقبل کے لیے اپنا اہم تعاون دیجے۔' Rahul Gandhi appeal to Himachal Voters

راہل نے ہماچل کے لوگوں سے ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل کی
راہل نے ہماچل کے لوگوں سے ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل کی

By

Published : Nov 12, 2022, 1:06 PM IST

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے تمام ووٹرز سے ہماچل پردیش کی خوشحالی کے لیے قانون ساز اسمبلی کے لیے ووٹنگ میں جوش و خروش سے حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا ’’ہماچل ووٹ دے گا پرانی پنشن اسکیم - او پی ایس کے لئے۔ ہماچل روزگار کے لیے ووٹ دے گا۔ ہماچل ’ہر گھر لکشمی‘ کے لئے ووٹ دے گا۔ لوگوں سے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتے ہوئے، انہوں نے کہا ’’آیئے بڑی تعداد میں ووٹ دیجئے اور ہماچل کی ترقی اور خوشحال مستقبل کے لیے اپنا اہم تعاون دیجئے۔' Rahul Gandhi appeal to Himachal Voters

یہ بھی پڑھیں: Himachal Pradesh Election 2022 وزیر اعظم نے ہماچل پردیش کے ووٹروں سے نیا ریکارڈ بنانے کی اپیل کی

واضح رہے کہ ہماچل پردیش کی 68 رکنی قانون ساز اسمبلی کے لیے آج ووٹنگ ہو رہی ہے۔ ہماچل پردیش میں اسمبلی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ووٹ ڈالے جا سکیں گے۔ رواں برس اسمبلی انتخابات میں 55 لاکھ سے زیادہ ووٹرز اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے اور 412 امیدواروں کی قسمت ای وی ایم میں قید ہوگی۔ ریاست کی تمام 68 سیٹوں پر ایک ساتھ ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس کے لیے کل 7881 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ Total candidates in Himachal election

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details