شملہ: موسلا دھار بارش نے ہماچل پردیش میں ہونے والی تباہی نے کئی خاندانوں کو ناقابل تلافی زخم دیے ہیں۔ شملہ میں پیر کو الگ الگ مٹی کے تودے گرنے سے کئی لوگوں کی جانیں چلی گئی۔ ان میں ایک ایسا شخص بھی تھا جس کی آواز آکاشوانی شملہ سے ریڈیو پر سنائی دیتی تھی۔ یہ آواز اب کبھی سنائی نہیں دے گی کیونکہ فاگلی میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے صلاح الدین خان بابر جاں بحق ہوگئے۔
صلاح الدین اپنے بھائی کے ساتھ شملہ کے فاگلی میں رہائش پذیر تھا۔ نجی ملازمت کے ساتھ ساتھ وہ آکاشوانی شملہ میں نیوز ریڈر بھی تھا۔ جب فاگلی میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی تو وہ اپنے چھوٹے بھائی کو بچانے کے لیے اس کی طرف بھاگا لیکن وہ خود ملبے میں پھنس گیا اور دونوں بھائی ملبے تلے دب کر جان کی بازی ہار گئے۔ پیر کو فاگلی میں مٹی کے تودے گرنے سے 5 افراد کی موت ہو گئی تھی جبکہ 5 افراد زخمی ہوئے تھے۔
فاگلی کے لوگ صلاح الدین بابر کو ایک خوش مزاج نوجوان کے طور پر جانتے تھے جس نے بچپن میں ہی اپنے والدین کو کھو دیا تھا۔ صلاح الدین کا بڑا بھائی نروا چوپال میں ایک پرائیویٹ کمپنی میں کام کرتا ہے۔ صلاح الدین کی موت کے بعد فاگلی میں سوگ کا ماحول ہے۔ سوشل میڈیا پر صلاح الدین کو خراج تحسین پیش کیا جارہا رہا ہے۔ آل انڈیا ریڈیو نیوز شملہ نے بھی سوشل میڈیا پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ 'شملہ کی فاگلی لینڈ سلائیڈنگ میں آکاشوانی شملہ کی خوبصورت آواز، بابر خان (صلاح الدین خان) کی افسوسناک موت پر آکاشوانی کی طرف سے صلاح الدین خان کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
واضح رہے کہ ہماچل پردیش میں موسلادھار بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بہت زیادہ جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ ریاست بھر میں ہلاکتوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ قدرت کے اس قہر سے اب تک ریاست میں 50 سے زائد اموات ہوچکی ہے، جبکہ درجنوں افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں جس کی وجہ سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔