دراصل ہماچل پردیش کے چیف جسٹس لنگپا نارائن سوامی ریٹائر ہورہے ہیں، وہ ہماچل ہائی کورٹ کے سب سے سینیئر جج ہیں۔ اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن قانون و انصاف کی وزارت کے محکمہ کی طرف سے جاری کیا گیا ہے۔
جناب جسٹس روی وجے کمار ملی متھ نے 28 جنوری 1987 کو ایک ایڈوکیٹ کی حیثیت سے ایل ایل بی کے طور پر اندراج کرایا تھا، وہ بی کام پاس بھی ہیں۔
انہوں نے کرناٹک ہائی کورٹ، مدراس ہائی کورٹ اور سول، فوجداری، آئینی، لیبر اور سروس کیسز میں بھارت کی سپریم کورٹ میں 20 سال تک پریکٹس کی ہے۔