ریاست ہماچل کے سرمائی دارالحکومت شملہ میں اٹل روہتانگ ٹنل اسٹریٹجک نقطہ نظر سے بہت اہمیت کا حامل ہے، جس کا افتتاح کل وزیراعظم نریندر مودی کریں گے۔
وزیراعظم کے اس دورے اور افتتاحی تقریب سے قبل وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ آج ٹنل کا جائزہ لینے کے لیے شملہ پہنچیں گے اور تقریب کا جائزہ لیں گے۔
وزیراعلی جے رام ٹھاکر نے کہا کہ برسوں کا انتظار ختم ہوگیا ہے اور ہفتے کے روز وزیراعظم اس ٹنل کو عوام کے لیے وقف کردیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ٹنل اسٹریٹجک نقطہ نظر سے بہت اہم ہے، کیوں کہ لاہول سپیتی ہر برس چار ماہ کے لیے ملک اور دنیا سے منقطع ہوجاتا تھا لیکن اب روہتانگ اٹل ٹنل کی تعمیر کے بعد سپیتی کے عوام بغیر چار ماہ دنیا کے منقطع ہوئے سال بھر تک یہاں آمد و رفت کرسکتے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس ٹنل کے بننے کے بعد لوگ اپنی پیداوار کو آسانی سے مارکیٹ میں لے جاسکتے ہیں اور اب سیاح پورے سال یہاں گھومنے بھی جاسکتے ہیں۔
ریاست ہماچل کے سرمائی دارالحکومت شملہ کے وزیر تعلیم ڈاکٹر رام لال مارکنڈا نے کہا تھا کہ اٹل روہتانگ ٹنل کے افتتاح کے حوالے سے قبائلی ضلع کے عوام بے حد خوش ہیں، کیوں کہ عوام دو دہائیوں سے اس ٹنل کا انتظار کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا تھا کہ اب یہ خواب نریندر مودی کی حکومت کے دور میں پورا ہورہا ہے، پورے ہماچل اور خاص کر لاہول میں اس ٹنل کے پیش نظر ایک طرح سے جشن کا ماحول ہے۔