بتایا جاتا ہے کہ پائلٹ پیرا گلائڈنگ کے ایڈوانس کورس کے لئے بلاسپور پہنچے تھے، جس میں سے ایک پائلٹ کی گووند ساگر جھیل میں گرنے سے موت ہو گئی۔پولیس سے ملی جانکاری کے مطابق پائلٹ جب پیراگلايڈر کی لینڈنگ کر رہا تھا تو اسی وقت وہ بے قابو ہوکر گووند ساگر جھیل میں گر گیا جس کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔
پیراگلائڈر پائلٹ کی جھیل میں گرنے سے موت - پائلٹ ہلاک ہو گیا
ہماچل پردیش کے بلاسپور ضلع میں ایک پیراگلائڈر کے حادثے کا شکار ہونے سے پائلٹ ہلاک ہو گیا ۔ وہ سکم کا رہنے والا تھا۔
پیراگلائڈر پائلٹ کی جھیل میں گرنے سے موت
پولیس سپرنٹنڈنٹ بلاسپور دیواکر شرما نے بتایا کہ یہ حادثہ گزشتہ دن ہوا جب ایڈوانس کورس پر پائلٹ آیا۔وہ سکم کا رہنے والا تھا، جس کے گھر اطلاع دے دی گئی ہے۔پولیس نے لاش کو قبضے میں لے لیا ہے اور پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
Last Updated : Mar 3, 2020, 12:34 AM IST