اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہماچل پردیش: بغیر ماسک کے گاؤں میں داخلہ ممنوع - ایسا نہ کرنے والوں پر 500 کا جرمانہ عائد

ضلع لاہول-اسپیتی کے مالنگ گاؤں کے لوگ کورونا وائرس کو لے کر چوکس نظر آرہے ہیں۔ یہاں بغیر ماسک کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور ایسا نہ کرنے والوں پر 500 روپے کا جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ہماچل پردیش: بغیر ماسک کے گاؤں میں داخلہ نہیں
ہماچل پردیش: بغیر ماسک کے گاؤں میں داخلہ نہیں

By

Published : Apr 19, 2020, 12:37 PM IST

ریاست ہماچل پردیش کے وادی لاہول کے گاؤں مالنگ میں مہیلا منڈل نے ایک فرمان جاری کیا ہے کہ بغیر ماسک کے گاؤں میں داخل ہونے والوں پر 500 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ پورے گاؤں کے لوگ تمام مسافروں پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔ جبکہ تاندی پنچایت میں بیرونی لوگوں کے داخلے پر پہلے سے ہی پابندی ہے۔

کورونا وائرس کے خلاف جاری لڑائی میں اپنا حصہ دینے کے لیے مالنگ گاؤں کے لوگوں نے جمعہ کے روز کووڈ۔19 فنڈ میں 17 ہزار روپے کی مدد کی ہے۔ بلاک کمیٹی کے سابق ممبر انیل سہگل نے شراکت کا چیک تحصیلدار کیلانگ انیل کمار کے حوالے کیا۔ سہگل نے بتایا کہ گاؤں والوں نے فیصلہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے کسی شخص کو بغیر ماسک کے مالنگ گاؤں میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔

گاؤں کے کسی اور ضلع کے لوگوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔ مہیلا منڈل نے بغیر کسی ماسک کے گاؤں میں داخل ہونے والے شخص سے 500 روپے جرمانہ وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب بلنگ گاؤں نے بھی کووڈ 19 فنڈ میں 18101 روپے کی امداد کی ہے۔ وادی کے لوگ اس وبا کو لے کر آگاہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details