اردو

urdu

ETV Bharat / state

کراہ رہی ہیں سڑکیں، ہماچل پردیش میں 17 لاکھ سے زائد گاڑیاں رجسٹرڈ - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

ہماچل پردیش کی سڑکیں گاڑیوں کے بوجھ تلے دب رہی ہیں۔ ریاست کی پہاڑی سڑکیں 17 لاکھ سے زیادہ گاڑیوں کا بوجھ برداشت کررہی ہیں۔ 70 لاکھ سے زیادہ آبادی والے ہماچل پردیش میں گاڑیوں کی تعداد 17 لاکھ سے زیادہ ہے۔ اعداد وشمار کے مطابق 31 مارچ 2020 تک ہماچل پردیش میں 17 لاکھ 60 ہزار 433 گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں۔ ریاست میں ہر سال گاڑیوں کے اندراج کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

vehicles in Himachal Pradesh
ہماچل پردیش میں 17 لاکھ سے زائد گاڑیاں رجسٹرڈ

By

Published : Jul 21, 2021, 9:10 PM IST

ریاست بھر میں اوسطاً 1.25 لاکھ گاڑیاں اندراج کی جارہی ہیں۔ اس کے علاوہ ہماچل پردیش ایک سیاحتی ریاست ہونے کی وجہ سے یہاں کے سیاحوں کی گاڑیوں کا بوجھ بھی پہاڑی سڑکوں پر برقرار ہے۔ ریاست میں ہر سال قریب 1.5 کروڑ سیاح وادیوں کا دیدار کرنے پہنچتے ہیں۔

سال 2010 میں ایک کروڑ 32 لاکھ، سال 2011 میں ایک کروڑ 50 لاکھ، سال 2012 میں ایک کروڑ 61 لاکھ، سال 2013 میں 1 کروڑ 51 لاکھ، سال 2014 میں ایک کروڑ 63 لاکھ، سال 2015 میں ایک کروڑ 75 لاکھ، 2016 میں ایک کروڑ 84 لاکھ، سال 2017 میں 1 کروڑ 96 لاکھ، سال 2018 میں 1 کروڑ 64 لاکھ، سال 2019 میں 1 کروڑ 72 لاکھ اور سال 2020 تک 32 لاکھ سیاح ہماچل پہنچے۔

سیب کی پیداوار میں سرمور ہماچل پردیش سالانہ 3500 کروڑ کا کاروبار کرتا ہے۔ سیب کی فروخت سے باغبانوں کو اچھی خاصی رقم ملتی ہے۔ اس سے باغبان بھی گاڑیاں خریدتے ہیں۔ اس طرح ہماچل کی سڑکوں پر گاڑیوں کا بوجھ مسلسل بڑھتا جارہا ہے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کے اعداد و شمار پر غور کیا جائے تو 2020 تک ہماچل کی سڑکوں پر گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں۔ ریاست میں کاشتکاری کے لیے 10 ہزار 484 ٹریکٹر لگے ہیں۔ صحت کے مختلف اداروں میں ایک ہزار 269 ایمبولینسز خدمات فراہم کررہی ہیں۔

مزید پڑھیں:بریلی: سڑک پر پانی جمع ہونے سے راہ گیروں کو مشکلات کا سامنا

نجی اور سرکاری بس میں 21 ہزار 676 افراد کی تعداد ہے۔ ایک ہزار 539 تعمیراتی کام میں استعمال ہونے والوں کی تعداد ہے۔ ہماچل 744 کرینیں رجسٹرڈ ہیں۔ ریاست میں نو لاکھ 76 ہزار 181 دو پہیے، ایک لاکھ 71ہزار 713 گڈ کیریئر، 29 ہزار 197 موٹر کیب، پانچ لاکھ 35 ہزار 812 موٹر کار اور 23 ہزار 480 کمرشیل ٹریکٹر کے ساتھ کل 17 لاکھ 76 ہزار 433 گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details