اردو

urdu

ETV Bharat / state

Monsoon 2022: ہماچل میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے اب تک 192 افراد ہلاک

ہماچل پردیش میں گزشتہ ایک ہفتے کے درمیان تیز بارش اور لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے اب تک 192 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ Monsoon kills many People In HP

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Aug 13, 2022, 5:00 PM IST

ہماچل پردیش میں مانسون کے درمیان تیز بارش اور لینڈ سلائڈنگ سے جہاں ابھی تک 192لوگوں کی موت ہو گئی ہیں اور وہیں اب تک 980کروڑ روپے کی سرکاری اور ذاتی جائیداد بربادہو چکی ہیں۔ایک سرکاری ترجمان نے سنیچر کو یہ اطلاع دی۔Monsoon kills many People In HP

ترجمان نے یو این آئی کو بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے درمیان تیز بارش اور لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔ اس درمیان محکمہ تعمیرات کو سب سے زیادہ 569کروڑاور 'جل شکتی'محکمہ کو 390کروڑ روپئے تک کا نقصان ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اکیلے شملہ ضلع میں تیز بارش اور لینڈ سلائڈنگ سے ابھی تک 32لوگوں کی موت گئی ہے،جو سب سے زیادہ ہیں۔ اس کے بعد کلو میں 25،منڈی میں 24،چنبا میں 19،کانگڈا میں 18،سیرمور میں 17، اونامیں q6اورسولن میں ابھی تک 11لوگوں کی موت ہوئی۔ اس کے علاوہ 342لوگ زخمی ہوئے اور چھ لوگ بھی لاپتہ ہیں۔تیز بارش کی وجہ سے لینڈ سلائڈنگ ہونے سے91گھر پوری طرح سے تباہ ہو گئے، جس سے کئی لوگ بے گھر ہو گئے اور 311گھر کو جزوی طور سے نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں: Water Entered into Atal Tunnel: ہماچل میں اٹل ٹنل تالاب میں تبدیل

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details