شملہ: ہماچل پردیش میں منگل کی صبح 5.33 بجے چند سیکنڈ کے لیے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ محکمہ موسمیات شملہ کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.7 تھی۔ اس کا مرکز سولن ضلع کے سہل میں سطح زمین سے پانچ کلومیٹر کی گہرائی میں ریکارڈ کیا گیا۔Mild earthquake tremors in Himachal Pradesh
اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ زلزلے کی شدت کم ہونے کی وجہ سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ 18 دنوں میں ریاست کے مختلف علاقوں میں پانچ مرتبہ زلزلے آئے ہیں۔