اردو

urdu

ETV Bharat / state

Earthquake In Himachal ہماچل پردیش کے چمبا میں زلزلے کے جھٹکے - ہماچل پردیش کے چمبا کی خبر

ہماچل پردیش کے چمبا ضلع میں بدھ کی صبح 5:40 بجے زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے خوف و ہراس میں مبتلا لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ یاد رہے کہ ریاست زلزلے کے نقطہ نظر سے انتہائی حساس زون چار اور زون پانچ میں آتی ہے۔Earthquake In Himachal

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Oct 26, 2022, 7:18 PM IST

شملہ: ہماچل پردیش کے چمبا ضلع میں بدھ کی صبح 5:40 بجے زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے خوف و ہراس میں مبتلا لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔Earthquake In Himachal

زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.5 بتائی گئی۔ تاہم، زلزلے سے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کا مرکز دارالحکومت شملہ سے تقریباً 250 کلومیٹر کے فاصلے پر چمبا ضلع میں عرض البلد 32.99 اور طول البلد 76.28 زمین کی سطح سے پانچ کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ واضح رہے کہ ریاست زلزلے کے نقطہ نظر سے انتہائی حساس زون چار اور زون پانچ میں آتی ہے۔

گزشتہ کئی سالوں میں ریاست میں کئی بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ سال 1905 میں کانگڑا اور چمبا اضلاع میں آنے والے تباہ کن زلزلے کی وجہ سے 10 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ماہرین ارضیات نے ہماچل پردیش میں بڑے پیمانے پر زلزلے کی پیش گوئی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Earthquake In Nepal نیپال میں درمیانی شدت کے زلزلے کے جھٹکے

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details