شملہ: ہماچل پردیش میں اسمبلی مانسون سیشن کے پہلے دن کانگڑا کے اندور اسمبلی حلقے کی رکن اسمبلی ریتا دھیمان کے کورونا پوزیٹیو پائے جانے کے بعد اسمبلی سکریٹریٹ میں تیاریوں سے متعلق سوال کھڑے ہو گئے ہیں۔
سکریٹریٹ نے سیشن کے سلسلے میں کہا تھا کہ احاطے میں آنے والے ہر شخص کا درجہ حرارت ٹیسٹ کیا جائے گا لیکن رکن اسمبلی کے کورونا وائرس اور علامت ہونے کے باوجود چیکنگ نہ ہونے پر ہر کوئی خاموش ہے۔
واضح رہے کہ دھیمان نے سیشن کے پہلے دن ایوان میں موجود تھیں اور شام چھ بجے تک ایوان میں بیٹھی رہی تھیں۔ شام کے وقت کچھ تکلیف ہونے کے سبب اسمبلی کی ڈسپینسری میں ان کا رینڈم سیمپل لیا گیا جس کی رپورٹ دیر شام کو کورونا پوزیٹیو آئی ہے۔ ان کے پوزیٹیو آنے سے اسمبلی میں ہنگامے کا ماحول ہے۔ ان کے اولیں رابطوں کو ڈھونڈا جا رہا ہے۔ ان کے کورونا پوزیٹیو ہونے کی تصدیق ایڈیشنل چیف سیکرٹری صحت آر ڈی دھیمان نے کی ہے۔
ریتا دھیمان کو ڈاکٹروں کی صلاح پر کووِڈ۔کیئر سینٹر مشوبرا یا آئی جی ایم سی شفٹ کیا جائے گا۔