ریاست ہماچل پردیش کے کلو انتظامیہ کی جانب سے کچھ عرصہ سے محکمہ صحت کی نگرانی میں کورونا وائرس کے مشتبہ افراد کو قرنطینہ میں رکھا جارہا ہے۔ کچھ مشتبہ افراد نگرانی سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں جو اپنی اور دوسروں کی جان کو خطرہ میں ڈال رہے ہیں۔
تازہ ترین کیس ضلع منڈی سے آیا ہے۔ جہاں ایک نوجوان قرنطینہ سے فرار ہو گیا تھا۔ فرار نوجوان کو کلو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔