ہماچل پردیش کے ضلع کنور میں جمعہ دیرشب چنگاؤ روڈ پر ایک کار کے گہری کھائی میں گرنے سے اس میں سوار دولوگوں کی موت ہوگئی۔
پولیس نے بتایا کہ حادثہ رات تقریباً نو بجے چنگاؤ بس اڈہ کے نزدیک ہوا جب کار ایک موڑ پر بے قابو ہوکر گہری کھائی میں گر گئی۔

خبر ملتے ہی رکانگ پیو تھانہ سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر شیو دیو راحت و رسکیو ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچے اور سرچ لائٹ سے کھائی میں گاڑی کوتلاش کیا۔
موقع سے دو لاشیں برآمد کی جن کی شناخت رمیش کمار(37) اور انل کمار(42)کی شکل میں کی گئی۔ دونوں کا تعلق کٹگاؤں سے تھا۔ انل آؤٹ سورس پر پولیس چوکی کٹگاوں میں ملازمت کرتا تھا۔ پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے اور حادثہ کی وجوہات کی تفتیش کررہی ہے۔