اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن: کانگڑا چائے کا کاروبار متاثر - ماچل پردیش کی مشہور کانگڑا چائے کے کاروبار پر بھی پڑ رہا

کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں جاری لاک ڈاؤن کا اثر ریاست ہماچل پردیش کی مشہور کانگڑا چائے کے کاروبار پر بھی پڑ رہا ہے۔

لاک ڈاؤن: کانگڑا چائے متاثر
لاک ڈاؤن: کانگڑا چائے متاثر

By

Published : Apr 16, 2020, 11:39 PM IST

باغ مالکان کا کہنا ہے کہ چائے کی کاشت کاری کرنے کے لیے حکومت سے تو اجازت ملی ہے لیکن ٹرانسپورٹیشن کے لیے اجازت نہیں ملی ہے۔

دنیا بھر میں اپنے ذائقے کے لیے مشہور ضلع دھرم شالہ کی کانگڑا چائے کا کاروبار لاک ڈاؤن کی وجہ سے متاثر ہو رہا ہے۔ باغ مالکان پریشان ہیں کہ وہ اپنی تیار چائے کہاں لے جا‏ئیں۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے شاید ہی کانگڑا چائے بیرون ممالک اکسپورٹ ہو سکے۔ کاروباریوں کا کہنا ہے کہ اگر یہ چائے کولکاتا پہنچ جائے تو ان کو اس کے لیے اچھے پیسے ملیں گے۔

کانگڑا ٹی فیکٹری کے مینیجر امن پال سنگھ کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے لیبر کم ہیں، جس کی وجہ سے تڑان سہی طریقے سے نہیں ہو پا رہی ہے، جس کا اثر کوالٹی پر پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے گزارش ہے کہ جس طرح ٹی پروسیسنگ کی اجازت دی گئی ہے، اسی طرح جائے کو کولکاتا پہنچانے کے لیے ٹرانسپورٹیشن کی بھی اجازت دیا جائے۔

چائے کا شروعاتی کاشت کاری فی الحال ٹھیک ہے۔ چائے تیار ہو رہی ہے، لیکن اسے کولکاتا پہنچایا جا سکتا ہے یا نہیں اس پر تشویش ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ اگر یہ چائے کولکاتا پہنچ جائے گی تو وہاں اس کی نیلامی ہوگی۔ اگر اس چائے کی کولکاتا میں نیلامی ہوتی ہے تو اس کی اچھی قیمت مل جاتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details