ہماچل پردیش کے دارالحکومت شملہ میں آج 7 بج کر 18منٹ پر دو منٹ کے لیے، بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) دکھائی دے گا۔ یہ خلائی اسٹیشن، شملہ سے چار سوکلو میٹر دور خلا میں ایک روشن ستارہ کے طور پر نظر آسکتا ہے۔
در اصل امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے شملہ میں خلا ئی اسٹیشن دیکھنے کا شیڈول جاری کیا ہے ۔
اس خلا ئی اسٹیشن کو دیکھنے کے شملہ کے مقامی باشندے، طلبا، سائنسداں اور سیاح کافی پر جوش نظر آرہے ہیں۔
شملہ میں یہ خلائی اسٹیشن 6 فروری سے 11 فروری تک اور پھر 18 اور 19 فروری کو زمین کے گرد چکر لگا تے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔
ناسا کے نظام الاوقات کے مطابق 6 فروری کو یہ خلائی اسٹیشن 7بج کر 18 منٹ پر دو منٹ کے لئے گیارہ ڈ گری پر شمال مغرب سے نکلتا دکھائی دے گا اور شمال مشرق کی سمت میں غروب ہوتے دکھا ئی دے گا۔
اس کے علاوہ 7 فروری کی شام 6 بج کر 31 منٹ پر یہ خلائی اسٹیشن پانچ منٹ کے لیے شمال کی سمت 10 ڈگری پر نکلے گا اور کی مغرب کی سمت میں غروب ہو جا ئے گا۔
سات فروری کو ہی دوسری دفعہ خلائی اسٹیشن 8 بج کر 8 منٹ پر ایک منٹ کے لئے 11 ڈگری پر شمال مغرب سے نکلے گا اور اور شمال مغرب کی سمت میں غروب ہو جا ئے گا ۔