شملہ: ہماچل پردیش میں جنوب مغربی مانسون گزشتہ کچھ دنوں کے دوران غیر فعال رہا ، لیکن اس کے پھر سے فعال ہونے کے آثار ہیں کیونکہ ہندوستانی محکمہ موسمیات نے بدھ کو ریاست کے آٹھ ضلعوں میں اورینج الرٹ اور باقی حصوں میں یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق،ریاست میں کئی جگہوں پر تیز بارش کا اندازہ ہے۔ مانسون کی سرگرمیاں کانگڑااور چنبا ضلع میں کچھ مقامات تک ہی محدود رہیں ۔ گھمرور (کانگڑا)میں 45.2ملی میٹر، پالن پور میں 33ملی میٹر ، ناہن (سرمور ) میں 21.7ملی میٹر اور گلیر(کانگڑ)میں21.2ملی میٹر بارش ہوئی ۔ کچھ جگہوں پر موسم بنیادی طور پر خشک رہا اور بادل چھائے رہے اور معمولی بارش ہوئی ۔
یہ بھی پڑھیں:Thirty three Indians Death in Haj رواں برس سفر حج کے دوران کل تینتیس بھارتی فوت