اردو

urdu

ETV Bharat / state

جنگلات میں آتشزگی کے واقعات میں اضافہ

کنورعلاقے کی جنگلات میں آتشزدگی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، لیکن محکمہ جنگلات کی جانب سے روک تھام کے لیے ابھی تک کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے ہیں۔

جنگلوں میں آگ کے واقعات میں اضافہ
جنگلوں میں آگ کے واقعات میں اضافہ

By

Published : Feb 19, 2020, 12:56 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 8:08 PM IST

ریاست ہماچل پردیش میں قبائلی ضلع کنورعلاقے کی جنگلات میں آگ لگنے کی واقعات میں بڑی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

کنور کے چورا نیگلسری کے جنگل، اور ضلع شملہ کے سرحد سے لگے سورو کے جنگل میں لگی آگ نے خوفناک شکل اختیار کرلی ہے، لیکن محکمہ جنگلات کی جانب سے روک تھام کے لیے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے ہیں ۔

آگ کی وجہ سے ریاست کے حساس علاقہ شملہ، کلو ضلع کے آنی، نرمند اور کنور کے بھابہ اور نگر سب ڈویژن میں زیادہ تر جنگلاتی زمینیں راکھ میں تبدیل ہوتی جا رہی ہیں۔

جنگلوں میں آگ کے واقعات میں اضافہ۔ویڈیو

مقامی لوگوں کے ذریعے آگ کی اطلاع محکمہ جنگلات کو دینا بھی رائیگاں ثابت ہو رہی ہے، جس سے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ جنگلات کے اہلکار مہمانوں کی حیثیت سے جنگل میں تشریف لاتے ہیں۔، اس سے مقامی لوگوں میں گہری تشویش ہے۔

جنگلوں میں آگ کے واقعات میں اضافہ

مقامی لوگوں کی شکایت ہے کہ جنگلات کے وزیر گووند سنگھ ٹھاکر ہر جنگل زون میں آگاہی کیمپوں اور ہیلپ لائن نمبروں کے بارے میں بات کرتے ہیں، لیکن یہ صرف کاغذی دعوے ثابت ہو رہے ہیں۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 8:08 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details