اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہماچل پردیش میں تین پولیس اہلکاروں سمیت چار لوگوں کی موت

ریاستی ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے ترجمان سدیش موکتا نے آج بتایا کہ اونا ضلع میں آشا پور بیر کے نزدیک بائیک پر سوار تین پولیس اہلکاروں کو نامعلوم گاڑی نے کچل دیا جس سے تینوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

ہماچل پردیش میں تین پولیس اہلکاروں سمیت چار لوگوں کی موت
ہماچل پردیش میں تین پولیس اہلکاروں سمیت چار لوگوں کی موت

By

Published : Sep 23, 2021, 5:23 PM IST

ہماچل پردیش کے اونا اور منڈی ضلع میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف سڑک حادثات میں تین پولیس اہلکاورں سمیت چار لوگوں کی موت اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔

ریاستی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے ترجمان سدیش موکتا نے آج بتایا کہ اونا ضلع میں پولیس تھانہ گگریٹ کے تحت ہوشیار پور روڈ پر چیک پوسٹ سے 150 میٹر پیچھے آشا پور بیرک کے نزدیک بائیک پر سوار تین پولیس اہلکاروں کو نامعلوم گاڑی نے کچل دیا جس سے تینوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

موصولہ اطلاع کے مطابق رات ساڑھے دس کے قریب تین جوان ایک بائیک پر سوار ہوکر آشادیوی میں واقع پولیس چیک پوسٹ پر جارہے تھے کہ اسی دوران راستے میں نامعلوم گاڑی نے بائک سواروں کو کچل دیا۔ تینوں چوتھی آئی آر بی این بٹالین کے جوان تھے جو سول ڈریس میں تھے۔ شناختی کارڈ سے ان کی شناخت کی گئی۔

پولیس کے مطابق تینوں پولیس جوانوں کو کچلنے پر ٹرک ڈرائیور کو شبہ کی بنیاد پر پولیس ٹیم نے نادون، ضلع ہمیر پور کے نزیک پکڑ لیا ہے۔ پولیس آگے کی کارروائی میں مصروف ہے۔ ٹرک ڈرائیور امرجیت سنگھ باشندہ نادون کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ ٹرک نمبر ایچ پی 67 اے 0397میں اینٹیں بھری ہوئی تھیں۔ پولیس نے متوفیوں کی شناخت 22 سالہ وشال، 24 سالہ شوبھم اور 23 سالہ منوج کے طورپر کی ہے۔

دیگر حادثہ منڈی ضلع کے سرکا گھاٹ کے نزدیک ڈگری کالج میں کل رات ہوا، جب چار لوگوں کو لے جارہی گاڑی گہری کھائی میں گر گئی۔ حادثہ میں ایک شخص کی موت ہوگئی اور تین دیگر زخمی ہوگئے جنہیں سرکاگھاٹ سول اسپتال لے جایا گیا۔

مزید پڑھیں:Himachal Pradesh: ہماچل میں بادل پھٹنے کی وجہ سے قابل کاشت زمین، فصلیں تباہ

پولیس نے متوفی کی شناخت گگنیشور ورما کے طورپر کی ہے۔ ضلع انتطامیہ نے مرنے والے کنبہ کو 30ہزار روپے اور زخمیوں کو 6000 روپے کی فوری راحت دی ہے۔ پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہیں اور آگے کی کارروائی کی جارہی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details