اردو

urdu

ETV Bharat / state

دھرم شالہ: بی جے پی رکن اسمبلی کی اہلیہ نے شوہر پر مار پیٹ کا الزام لگایا - دھرمشالہ کے رکن اسمبلی

ہماچل پردیش میں بی جے پی کے رکن اسمبلی وشال نِہریہ پر ان کی اہلیہ نے جسمانی اور ذہنی اذیت دینے کا الزام عائد کیا ہے۔

بی جے پی رکن اسمبلی کی اہلیہ نے شوہر پر مار پیٹ کا الزام لگایا
بی جے پی رکن اسمبلی کی اہلیہ نے شوہر پر مار پیٹ کا الزام لگایا

By

Published : Jun 26, 2021, 10:23 AM IST

ریاست ہماچل پردیش میں برسر اقتدار بی جے پی کے رکن اسمبلی وشال نِہریہ پر ان کی اہلیہ اوشین شرما نے جسمانی اور ذہنی اذیت کا الزام عائد کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ان کی اہلیہ اوشین شرما نے بتایا ہے کہ 'ان کے شوہر نے انہیں تین دفعہ تھپڑ بھی مارا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں اوشین شرما نے الزام لگایا ہے کہ 'دھرمشالہ کے رکن اسمبلی ان کے شوہر نے جمعرات کے روز انہیں تین بار تھپڑ مارا۔ انہوں نے ویڈیو میں یہ بھی الزام لگایا کہ 'ماضی میں بھی کئی مرتبہ نِہریہ نے انہیں جسمانی اور ذہنی اذیت کا نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ 'اس سال 26 اپریل کو وشال نِہریہ اور اوشین شرما کی شادی ہوئی تھی۔ جمعرات کو ہونے والے مبینہ واقعے کے بعد اوشین شرما اپنے مائکے لوٹ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمر گوتم کی بیٹی نے کہا، عدلیہ پر پورا بھروسہ، میرے والد بے قصور

اوشین نے الزام لگایا کہ 'شادی سے پہلے بھی نِہریہ نے ان کے ساتھ چندی گڑھ میں مار پیٹ کی تھی۔ ویڈیو میں نِہریہ کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ 'انہوں نے پولیس سے بھی اس معاملے کی شکایت کی ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details