اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہماچل پردیش: ڈائرکٹر ہیلتھ سرویسز بدعنوانی الزامات کے تحت گرفتار - ڈائرکٹر ہیلتھ سرویسس اجئے کمار گپتا

ہماچل پردیش میں ویجلینس اور اینٹی کرپشن بیورو کی جانب سے ڈائرکٹر ہیلتھ سرویسس اجئے کمار گپتا کو مبینہ طور پر ایک بدعنوانی معاملہ میں گرفتار کئے گئےجانے کے بعد ریاستی حکومت نے انہیں معطل کردیا ہے۔

Himchal Pradesh health services director arrested in corruption case, suspended
ہماچل پردیش: ڈائرکٹر ہیلتھ سرویسز بدعنوانی الزامات کے تحت گرفتار

By

Published : May 22, 2020, 10:29 AM IST

بیورو سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شالینی اگنیہوتری نے بتایا کہ اجئے کمار گپتا کو انسداد بدعنوانی قانون کے تحت ریاستی ویجلینس اور اینٹی کرپشن بیورو نے گرفتار کیا ہے۔

ایک عہدیدار نے بتایا کہ 43 سکینڈ پر مشتمل ان کی ایک آڈیو کلپ وائرل ہوئی ہے جس میں انہوں نے 5 لاکھ روپئے رشوت کا مطالبہ کیا تھا، بعدازاں انہیں گرفتار کرلیا گیا اور گرفتاری کے فوری بعد ریاستی حکومت نے انہیں معطل کردیا۔

گپتا کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہیں پانچ دن کےلیے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔ شالینی اگنیہوتری نے بتایا کہ گپتا کو اندرا گاندھی میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے معائنہ کے بعد پایا کہ گپتا کا بلڈپریشر اور ذیابطیس کی سطح غیرمعمولی ہے۔

بعدازاں ڈائرکٹر ہیتلھ سرویسز کے دفتر اور مکان پر تلاشی لی گئی اور کچھ اہم دستاویزات کو ضبط کرلیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details