اردو

urdu

ETV Bharat / state

' پولیس کے ساتھ بدسلوکی کرنے پر سخت کارروائی کی جائے گی'

پنجاب میں پولیس اہلکاروں پر حملے کے بعد ہماچل پولیس بھی الرٹ ہو گئی ہے۔

' پولیس کے ساتھ بدسلوکی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی'
' پولیس کے ساتھ بدسلوکی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی'

By

Published : Apr 13, 2020, 8:51 PM IST

آج جاری کردہ ویڈیو پیغام میں ڈائریکٹر جنرل پولیس ایس آر مرڑی نے پولیس کے ساتھ برا سلوک کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹنے کا انتباہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پولیس اہلکاروں پر حملے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔جس میں پنجاب پولیس کے افسر کا ہاتھ کٹ گیا تھا۔لوگ پولیس والوں کے ساتھ نرمی سے پیش آئیں۔اگر کوئی برا سلوک کرے گا تو سختی سے کارروائی کی جائے گی۔

ڈی جی پی نے کہا کہ ' اب تک پولیس نے ریاست میں 764معاملے درج کئے ہیں۔ پولیس ایسا نہیں کرنا چاہتی ہے۔اس لئے سبھی پولیس والوں کے ساتھ اچھا سلوک کریں۔'

انہوں نے کہا کہ' موبائیل ٹریکنگ اور دیگر طریقے سے قرنطینہ جمپ کرنے والوں پر معاملے درج کئے جارہے ہیں۔وہیں ایسا کرنے والوں کو ادارتی قرنطینہ میں اسکول یا پھرپنچایت گھر میں رکھا جائے گا۔وہاں پر لوگوں کو گھر کی بنسبت تکلیف سے رہنا پڑ سکتا ہے۔'

انہوں نے ’بیساکھی‘کے موقع پر سکھ طبقے کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ' لاک ڈاؤن کے دوران ہم نے سیکھا ہے،ماحول کو ہم ہی خراب کرتے رہے ہیں۔ مذہبی رہنماؤوں کے حکم کی تعمیل نہیں کی ہے۔ چند پیسوں کے لئے پیڑ کاٹتے ہیں۔غیر قانونی کان کنی کرتے ہیں۔ سیاحتی مقامات پر گندگی کرتے پیں۔ گنگا کو ماں کہتے ہوئے بھی پراگندہ کرتے ہیں۔اس لئے آنے والے وقت میں فطرت کو آلودہ کرنے کا زبردست خمیازہ بھگتنا پڑ سکتا ہے۔اس لئے موحولیات کو آلودگی سے بچائیں۔'

انہوں نے لوگوں سے پی ایم کئر فنڈ اور سی ایم فنڈ میں عطیات کرنے کے لئے کہا۔ان کے مطابق عطیہ بھی ایک’یگیا‘کے برابر ہے۔سماجی دوری،ماسک لگانا اور ہاتھ بار بار دھونا وغیرہ ہی ہمارا مذہب ہے۔کورونا کے دور میں اصولوں پر پوری طرح عمل کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details