پولیس کے مطابق حادثہ آج دوپہر تقریباً ایک بجے ریاست ہماچل پردیش کے چوپال سب ڈویژن کی پنچایت گڈا کے کناہل میں پیش آیا ۔ کچھ لوگ نیروا کی جانب جارہے تھے، اسی وقت اچانک کنہال کے قریب تودہ گرنے سے ملبے کی زد میں آنے سے دوخواتین کی موت ہوگئی۔
حادثے میں چار اور دیگر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ابتدائی علاج کے لئے سول ہسپتال نیروا لایا گیا اور وہاںسے آئی جی ایم سی شملہ کے لئے منتقل کردیا گیا ہے۔
مرنے والوں کی شناخت کملادیوی اورشکری دیوی کے طور پر ہوئی ہے۔