ہماچل پردیش میں کورونا وائرس سے متعلق شرارتی عناصر کی جانب سے سوشل میڈیا پر بہت ساری گمراہ کن معلومات پھیلائی جارہی ہیں۔ میڈیا ادارے والے بھی ٹی آر پی حاصل کرنے کے لیے مصروف ہیں۔ ایسے لوگوں کو روکنے کے لئے ہماچل حکومت نے ایک ویب پورٹل شروع کیا ہے۔
وزیر اعلی جئے رام ٹھاکر نے کووڈ 19 سے متعلق فیک اور غیر تصدیق شدہ خبروں کی معلومات کو اپ لوڈ کرنے کے لئے ویب پورٹل http://fakenews.hp.gov.in کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ فیک نیوز کے متعلق کوئی معلومات دیاتا ہے تو انہیں خفیہ رکھا جائے گا۔
اس کے علاوہ لوگ کویڈ 19 سے متعلق میڈیا میں نشر کیے گئے فیک نیوز یا غیر شدہ اطلاعات کی معلومات ای میل fakenews-unit@hp.gov.in پر یا واٹس ایپ نمبر 9816323469 پر بھی دے سکتے ہیں۔