اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہماچل میں 9 کاغذات نامزدگی رد، 46 امیدوار میدان میں - ہماچل پردیش

ہماچل پردیش کی چار لوک سبھا سیٹوں کے لیے 19 مئی کو ہونے والے انتخابات کیلیے میدان میں اترے نو امیدواروں کے کاغذات نامزدگی آج جانچ کے دوران مختلف خامیوں کی وجہ سے منسوخ کر دیے گئے جس سے اب انتخابی میدان میں 46 امیدوار رہ گئے ہیں۔

election commission

By

Published : Apr 30, 2019, 11:52 PM IST

چیف الیکشن افسر دیویش کمار نے بتایا کہ اس سے پہلے کاغذات نامزدگی کے عمل کے آخری روز 29 اپریل کو کل 55 امیدواروں نے اپنےکاغذ ات نامزدگی داخل کئے تھے۔ آج کاغذات نامزدگی کی جانچ ہوئی جس میں نو امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منسوخ ہوگئے۔ ابھی 46 امیدوار انتخابی میدان میں رہ گئے ہیں۔ انتخابات سے ہٹنے والے امیدوار دو مئی تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔

کمار کے مطابق اب کانگڑا پارلیمانی حلقہ میں 11، منڈی میں 17، ہمیر پور میں 11 اور شملہ میں سات امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details