سرکاری ترجمان نے بتایا کہ ایک اور موت کے ساتھ ریاست میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 3507 ہوگئی ہے۔ ان میں سے 1040 اموات ضلع کانگڑا، شملہ 602، بلاسپور 79، چمبا 150، ہمیر پور 257، کنور 38، کولو 154، لاہول اسپیتی 17، منڈی 403، سرمور 210، سولن 314 اور اونا 243 میں ہوئی ہیں۔
ریاست کے ضلع بلاسپور میں سات، چمبا 48، ہمیر پور 26، کانگڑا 26، کولو 13، لاہول اسپیتی 6، منڈی 58، شملہ 32، سولن اور اونا میں دو نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔