اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ہماچل پردیش کورونا فری ریاست بن سکتا ہے' - کورونا فری ریاست

ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نے امید ظاہر کی ہے کہ سِرمور کے ایک مریض کی کووڈ 19 کی ٹیسٹ رپورٹ منفی آنے کے بعد ہماچل پردیش، کورونا فری ریاست بن سکتا ہے۔

corona
corona

By

Published : May 4, 2020, 9:00 PM IST

ہماچل پردیش کے ڈی جی پی سیتارام مرڈی نے کہا کہ 'گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں کورونا وائرس کے کل 40 معاملے سامنے آئے ہیں اور ضلع سِرمَور کا ایک مریض زیر علاج ہے۔ اس کا کل ٹیسٹ ہوگا، اس کی رپورٹ منفی آنے کے بعد ہماچل پردیش کورونا فری ریاست بن جائے گا۔'

انہوں نے کہا کہ 'اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ریاست میں کووِڈ 19 کا کوئی معاملہ نہیں ہوگا، ہمیں احتیاط سے کام لینا ہوگا۔ ریاست میں بے شک صورتحال قابو میں ہے اور قابل اطمینان ہے لیکن ملک میں کووِڈ 19 کے کیسز کی تعداد بڑھ گئی ہے۔ اس وقت ملک میں 44000 تک افراد اس عالمی وبا کی زد میں ہیں جبکہ 1300 سے زائد افراد کی موت ہو چکی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'ہم پہلی لڑائی جیت چکے ہیں۔ تاہم عوام کو بیدار رہنے کی ضرورت ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے صلاح دی کہ سینیئرسٹیزن یا 65 برس سے زیادہ کی عمر کے افراد، حاملہ خواتین اور 10 برس سے کم عمر کے بچے گھرں میں ہی رہیں۔'

ڈی جی پی نے کہا کہ 'آن لائن خریداری کرتے وقت چوکنا رہنا چاہیے۔ فی الحال سائبر دھوکہ دہی بہت بڑھ رہی ہے۔ اگلے تین ماہ تک بینکوں کی جانب سے ای ایم آئی ادائیگی روکنے کے بعد ایسے جرائم کافی بڑھ گئے ہیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details