اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہماچل پردیش میں وزیرتوانائی کا استعفیٰ

ریاست ہماچل پردیش میں بی جے پی سربراہی والی حکومت میں وزیر توانائی انل شرما نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

bjp

By

Published : Apr 12, 2019, 7:43 PM IST


حالانکہ انہوں نے بی جے پی سے استعفیٰ نہیں دیا ہے۔

شرما نے اپنے بیٹے آشرے شرما اور والد سکھ رام کے کانگریس میں شامل ہونے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

کانگریس پارٹی نے منڈی لوک سبھا حلقے سے بی جے پی کے موجودہ رکن پارلیمان کے خلاف آشرے شرما کو امیدوار بنایا ہے۔

انل شرما نے بی جے پی کے سوروپ شرما کے لیے اپنے بیٹے کے خلاف انتخابی مہم میں حصہ لینے سے انکار کر دیا تھا۔

ہماچل پردیش کی چار لوک سبھا سیٹوں پر 19 مئی کو پولنگ ہوگی اور نتائج کا اعلان 23 مئی کو ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details